Mujhy Koi Faraq Nahi Parta poetry in Urdu text by Rakhshanda
Poetry Name: Muje Koi Faraq Nahi Parta
Poetry Writer: Rakhshanda Rafique
مجھے کوٸی فرق نہیں پڑتا
کسی کے فرق پڑنے سے
کسی کو کھو دینے سے
کسی کو پالینے سے
کسی کے دور ہونے سے
کسی سے دور ہونے سے
کسی کو ہار جانے سے
کسی سے جیت جانے سے
کسی سے رابطہ کرنے کو
کسی کوالوداع کہنے سے
کسی کے خوش ہونے سے
کسی کے ناراض ہونے سے
کسی کے طلبگار ہونے سے
کسی کے جھٹلا دینے سے
مجھے کوٸی فرق نہیں پڑتا
کسی کے فرق پڑنے سے
کسی سے فرق نہیں پڑتا۔۔۔